15/06/2026
بیت النعت برمنگھم برطانیہ میں ہفتہ وار محفلِ میلادِ مصطفےٰ ﷺ کے موقع پر اِس ہفتہ کو 1447 ہجری کی آخری محفلِ پاک انعقاد پذیر ہوئی جس کا عنوان یومِ شہادت امیر المؤمنین، خلیفتہ المسلمین، غیظ المنافقین، امام العادلین، ابی الحفص حضرت سیدنا عمر بن الخطاب ؓ تھا۔ ثناء خوانانِ مصطفیٰ ﷺ نے اپنے اپنے انداز میں بارگاہِ رسالت مآب ﷺ اور شانِ سیدنا فاروقِ اعظم ؓ میں گلہاۓ عقیدت پیش کیے اور علامہ محمد رمضان رضا سلطانی صاحب نے حیاتِ سیدنا عمر ؓ پر ایمان افروز گفتگو فرمائی اور اختتامی دعاء کی۔