27/07/2025
‼️صرف ایک یورو ماہانہ‼️
آئیے اللہ تعالیٰ کو ایک نیکی کا قرض دیں اور جنت میں ایک شاندار گھر کے حق دار بنیں۔
کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کیسے؟
آیئے سنیے۔
جرمنی کے معروف اور بڑے شہر کولون (Köln) اور اس کے گردونواح میں الحمدللہ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد آباد ہے۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہاں ابھی تک کوئی مستقل پاکستانی مسجد یا کمیونٹی سینٹر موجود نہیں، جہاں مسلمان بھائی بہنیں آپس میں میل جول رکھ سکیں، عبادات کی ادائیگی کر سکیں، مذہبی تقریبات منعقد ہو سکیں اور اپنی ثقافت، زبان اور اسلامی اقدار کو محفوظ رکھتے ہوئے اگلی نسلوں تک منتقل کیا جا سکے۔
اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے، تقریباً ایک دو سال قبل ہم نے ایک فلاحی تنظیم باقاعدہ رجسٹرڈ کروائی، جس کا نام ہے:
Deutsch-Pakistanischer Verein Köln e.V.
گزشتہ ایک دو سال سے، ہم نے دو کنٹینرز کرائے پر حاصل کیے ہیں، جنہیں ہم نے عارضی طور پر مسجد و مدرسہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی جاتی ہے اور دیگر دینی و ثقافتی محافل بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
ہمارا اگلا قدم:
ایک مستقل، ذاتی پاکستانی مسجد اور کمیونٹی سینٹر کا قیام ہے، جہاں نہ صرف نماز اور دینی تعلیمات کی سہولت ہو، بلکہ چھوٹے بڑے تقریبات جیسے نکاح، عقیقہ وغیرہ بھی اسلامی ماحول میں منعقد ہو سکیں۔
یہ عظیم مقصد آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں!
کہا جاتا ہے کہ قطرہ قطرہ دریا بنتا ہے۔ اگر نیت خالص ہو اور ارادہ پختہ، تو اللہ تعالیٰ خود راستے آسان فرما دیتا ہے۔
ہماری آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ
اگر ہر فرد کم از کم صرف 1 یورو ماہانہ نیچے دیے گئے اکاؤنٹ میں جمع کروائے، اور اس کارِ خیر کی ترغیب اپنے گھر والوں اور جاننے والوں کو بھی دے،
تو ان شاء اللہ ہم دو سے تین سال کے اندر ایک مستقل مسجد کے خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔
ہر فرد اپنی استطاعت کے مطابق زیادہ عطیہ بھی دے سکتا ہے، لیکن کم از کم ایک یورو ماہانہ ضرور جمع کروائے۔
یاد رکھیں، آج کے دور میں 1 یورو کی مالی حیثیت شاید کم ہو،
مگر اللہ کی راہ میں دی گئی یہ معمولی رقم آپ کے لیے آخرت میں بےحد قیمتی ثابت ہو سکتی ہے۔ مسجد کی تعمیر میں ایک اینٹ بھی آپ کے نام کی لگ تو وہ آپ کی آخرت کے لیے صدقہ جاریہ بنے گی۔
اکثر و بیشتر سینکڑوں یا ہزاروں یورو، جرمانوں، مختلف ٹیکسس یا بہت سی فضول خرچی میں خرچ ہو جاتے ہیں۔ لیکن یقین جانئیے کہ آپ کا ایک یورو ماہانہ اللہ تعالٰی کی راہ میں دینا قطعی رائگاں نہیں جائے گا۔
ہماری تنظیم کا نظام اور مالی معاملات مکمل طور پر شفاف ہیں۔
جب چاہیں، مکمل حساب لیا جا سکتا ہے، اور جس کسی کا دل چاہے، اپنی دی گئی رقم بغیر وجہ بتائے واپس لے سکتا ہے۔
جمع شدہ تمام رقم آپ کی امانت ہے۔
ہماری آپ سب سے پُرخلوص گزارش ہے کہ اس پیغام کو نہ صرف جرمنی بلکہ پورے یورپ میں زیادہ سے زیادہ اور جلد سے جلد عام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کار خیر میں حصہ لے سکیں۔
مزید معلومات کے لیے نیچے دیے گئے نمبروں پر بلا جھجک رابطہ کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔
آمین 🤲
یہ تنظیم کے اکاؤنٹ نمبر ہیں:
IBAN: BE76967373715195
IBAN:
DE87 1001 4000 9432 1058 83
Paypal:
Homepage:
www.dpvk.org
Deutsch-Pakistanischer Verein Köln e.V.
Poll-Vingster Str. 107 Ecke Ernst-Weyden-Str., 51105 Köln
یہ فون نمبر ہیں:
ابرار صاحب
+49 176 40589160
افضال صاحب:
+49 176 30133507
کاشف صاحب:
+49 0173 2711668