03/31/2023
خدا ہمارے ساتھ اُن وعدوں کے بارے بات کرتا ہے۔ وہ آپ کی روح میں اُن چیزوں کے بارے سرگوشی کرتا ہے جو ہمیں شاید ناممکن لگتی ہیں۔کہ ہم کیسے اُن خوابوں کو پورا کریں گےہم کیسے صحت یاب ہونگےاور آپ کا خاندان کیسے بحال ہوگا۔ آپ کے پاس خدا کا عہد ہے۔اب آپ نے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور اُس کی حضوری میں جھکیں، اور خدا کا شکر ادا کریں کہ وُہ آپ کو معاف کرنے کے لئے تیار ہے۔ خدا کی عظمت کا شکر ادا کریں،جب وہ ان تمام مشکل وقت میں آپ کے ساتھ تھا۔کیایہ وہی خدا نہیں جو آپ کے ساتھ کھڑا تھا۔کیا یہ وہی خدا نہیں جس نےہمارے لئے تمام دروازے کھولیں جسے ہم کھول نہیں سکتے تھے۔کیا یہ وہی خدا نہیں جس نے بہت سے رکاوٹوں کے باوجود ہمیں ترقی دی۔کیا یہ وہی خدا نہیں جس نے ہمیں نشے سے نجات دلائی، جس نے ہمیں اچھی شریک حیات سے نوازا، جس نے ہمیں کرونا جیسی وبائی مرض میں محفوظ رکھا، جس نے ہمارے بچوں کو محفوظ رکھا،جس کی وجہ سے سارے بندھن ٹوٹے،جس نے ہماری خاطراپناتخت یہاں پر لگایا۔جو ہمارے گناہوں کی خاطر سولی پر موا ،کلوری پر جان دی اور ہمارے گناہوں کی خاطراپنا پاک خون بہایا۔آئیں خداوند کا شکر ادا کریں جس نے اپنے بیٹے کی قربانی دے کر ہمیں بچایا ۔ اپنی لافانی محبت کا اظہار کیا۔ قدوس اور رحیم باپ تیرا شکر کرتے ہیں کہ تو ہمیشہ اپنے وعدوں میں ہمارے ساتھ وفادار رہا ہے۔ تیرا برکت بھر ہاتھ اور سایہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے۔
خداوند آپ کو اور آپ کے خاندان کو برکت دے۔ آمین