19/12/2025
الشريم إمام الحرم المكي في خطبته يقول :
قیمتیں بہت بلند ہیں
اور عورتیں بے پردہ ہیں
اور مسجدیں خالی ہیں
اور اللہ تعالی کے احکامات کی بغاوت ہو رہی ہے
چوروں کے پاس دلائل ہیں
اور مجاہدں کو ہتھکڑیا لگا کر پابند سلاسل کر دیا گیا ہے
اور زناکو حلال قرار دے دیا گیا
اور نکاح کو مشکل بنا دیا گیا
اور عورتیں مردوں پر حکمرانی کرتی ہیں
اور مسلمانوں کی زمین دشمنوں کے قبضہ میں ہے
اور فقراء اور مساکین کھلے آسمان تلے زندگی گزاررہے ہیں
اور قیامت کی بڑی بڑی تمام نشانیاں پو ری ہو چکی ہیں سوائے چند ایک کے
پس تو بہ کو لازم پکڑو تو بہ کو لازم پکڑو
سوراخ والے بیگ سے ڈرو!)
نیکیوں کو برباد کرنے سے بچو’’ زندگی کم اور کام زیادہ ‘‘اور جس بیگ میں نیکیاں رکھنی ہیں اس میں سوراخ ہیں
آپ وضو بہت اچھے طریقے سے کرتے ہیں ؟لیکن پانی بہت زیادہ ضائع کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ فقراء اور مساکین پر صدقہ وخیرات کرتے ہیں پھر ان کی تذلیل کر کے ان پر ہنستے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ راتوں کو قیام کرتے ہیں دن کا روزہ رکھتے ہیں اور اپنے رب کی اطاعت کرتے ہیں لیکن قطع رحمی بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
آپ روزہ بھی رکھتے ہیں اور بھوک اور پیاس پر صبر بھی کرتے ہیں لیکن پھر گالم گلوچ لعن طعن بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
خواتین اپنے کپڑوں کے اوپر عبایا پہننے کے با وجود خوشبو لگا کر بازار آتی ہیں تو کیا فائد ایسے پردے کا ؟(سوراخ والا بیگ )
آپ مہمان کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور اس سے حسن سلوک بھی کرتے ہیں لیکن اسکے جانے کے بعد اسکی غیبت اور برائی بھی کرتے ہیں (سوراخ والا بیگ )
اپنی نیکیوں کو ضائع ہونے بچائیں جنہیں بڑی مشکل سے جمع کرتے ہو اور پھر انہیں کس طرح آسانی کے ساتھ ضائع کر دیتے ہو خدا را اس سے باز آجاؤ ۔۔۔۔(سوراخ والا بیگ )
اے اللہ میں تجھ سے اپنے لیے اور اپنے دوست واحباب کے لیے ہدایت اور مغفرت کا سوال کرتا ہو ں ۔
(عربوں کے عجوبے یعنی ان کے شوق نرالے ہیں
وہ حج کے سفر کو اس لیے اختیار نہیں کرتے کیونکہ اس میں بہت بڑی تکلیف اور مشقت ہے ،،،لیکن سیرو سیاحت میں دلچسپی اور رغبت میں تمہیں ذرا بھی تکلیف اور مشقت نہیں ہوتی ؟کتنی عجیب بات ہے
(آگاہ رہواللہ کا سودا بڑا قیمتی ہے
قربانی کا جانور تم اس لیے نہیں خریدتے کہ وہ بہت مہنگا ہے لیکن معاشرتی سٹیٹس کو برقرار رکھنے لیے قیمتی قیمتی آئی فون خریدتےہو
(آگاہ رہواللہ کا سودا بڑا قیمتی ہے )
..
(آپ فضول گفتگو میں وقت برباد کردیتے ہیں چاہے وہ دن میں 100مرتبہ ہی کیو ں نہ کرنی پڑے )
اور آپ قرآن کریم کی دس آیات بھی تلاوت نہیں کرتے حجت کے طور پر کیا آپ کے پاس تلاوت قرآن کریم کرنے کی فرصت نہیں ؟
(آگاہ رہواللہ کا سودا بڑا قیمتی ہے )
(ان ساری چیزوں کے باوجود اللہ کا دین اور اللہ کی بات بہت قیمتی ہے اسے چھوڑ کر دنیا کی چیزوں کو اپنانے کی فرصت موجود ہے