10/06/2023
نیم حکیم وبال جان۔
کبھی بھی آپ اس طرح کے گھٹیا ہسپتال سردار بی بی اور گھٹیا چھوٹی موٹی ڈاکٹر سے اپنا علاج یا آپریشن نہیں کروایئں۔ بروز بدھ 7 جون 2023 کو ڈاکٹر حنا عمار نے غیر قانونی طریقے سے پیسے کمانے کی غرض سے سرداراں بی بی ہسپتال سےملی بھگت کر کے ہمارے مریض کو وہاں بغیر کسی رپورٹ کے بڑا ایشو بتا کر پیٹ کا آپریشن کر دیا۔ کیونکہ یہ قصائی تھے تو اندر ان سے پیٹ کی شریان کٹ گئی اور اوپر سے ٹانکے لگا کر وہاں سے بھاگ گئے۔ یہ کہہ کر کہ ہم آپریشن نہیں کر سکتے اندر ٹیومر ہے۔ مریض کو دوپہر 4 سے رات 11 بجے تک کسی نے نہیں دیکھا اور زبردستی ہم نے میو ہسپتال شفٹ کیا تب تک کافی خون 5۔2لٹر پیٹ کے اندر لیک ہو چکا تھا۔ انسانی جسم میں ٹوٹل 5 لٹر خون ہوتا ہے۔ میو ہسپتال ڈاکٹرز نے بے انتہا کوشش کر کے دوبارہ آپریشن کیا جس میں 15 بوتل خون کی لگیں لیکن ہمارے مریض کے پھیپھڑے، گردے، مثانہ، میدہ سب بری طرح متاثر ہو گئے۔ ابھی بھی ہمارا مریض کافی پیچیدہ حالت میں ہے۔ اور ہم وکیل کے ذریعے ان پر مقدمہ درج کروا کر کم از کم ڈاکٹر کا لائیسنس 3 سال کے لئے کینسل ، ہسپتال سیز اور 1 کروڑ تک کر جرمانہ عائد کروایئں گے تا کہ انکو سبق مل سکے اور کسی کے ساتھ ایسی زیادتی نہ ہو سکے۔
https://www.facebook.com/profile.php?id=100070744847268&mibextid=LQQJ4d